ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرون ملک کیسز کیلیے کسی کی خدمات حاصل نہیں کیں، وکیل

اٹک: پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے رکن بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرون ملک کیسز کیلیے کسی وکیل کی خدمات حاصل نہیں کیں۔

بشریٰ بی بی کی ہمراہ اٹک جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ بیرون ملک کیسز کے لئے چئیرمین تحریک انصاف نے کسی وکیل کو ہائیرنہیں کیا اور نہ ہی پارٹی نے بیرون ملک میں کیس درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائفر کیس میں سات ستمبر کی تاریخ مقرر ہے، آج  ہی وزارت قانون جج کی تعیناتی کیلیے خط لکھ دے گی، چیئرمین پی ٹی آئی کا چودہ روزہ ریمانڈ شاید ضمانت سے پہلے ختم ہوجائے۔

بیرسٹر عمیر نیازی نے بتایا کہ آج جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مزید کچھ کتابیں پہنچائی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں