ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کسٹم اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، حکومت کا لواحقین کو معاوضہ دینے کا اعلان

 کوئٹہ: بلوچستان میں کسٹم اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے لواحقین کو حکومت نے معاوضہ دینے کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں کسٹم اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوا، جس کے بعد لواحقین نے لاش کے ہمراہ ایئرپورٹ روڈ پر احتجاج کیا، جس کے باعث سڑک پر گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہوئی اور لمبی قطاریں لگ گئیں۔

نگراں وزیراطلاعات جان اچکزئی دھرنے کے مقام پر پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات کیے اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ صوبائی حکومت جاں بحق نوجوان کے لواحقین کو معاوضہ دے گی، مظاہرین کی کمیٹی کو ان کے مطالبات تسلیم کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے۔

بعد ازاں  صوبائی وزیر جان اچکزئی نے کلیکٹر کسٹم سے بھی ملاقات کی اور واقعے سے متعلق صورت حال پر گفتگو کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں