ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحفظ ختم نبوت کیلیے اسمبلی کے ایوانوں میں اسلام کا راستہ کھولا جائے، امیر العظیم

لاہور: سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہے کہ  تحفظ ختم نبوت ہر کلمہ گو کے ایمان کا لازمی جزو ہے، اس کے بغیر ایمان نامکمل ہے، مگر کلمے کی بنیاد پر بننے والی مملکت میں تحفظ ختم نبوت کی جدوجھد کرنا باعث شرمندگی ہے۔

امیر العظیم نے کہا کہ   اسلام آباد کے ایوانوں میں اور فیصلہ ساز اداروں میں ایسے افراد کی اکثریت ہے جو کہ اس مملکت خدادا کو سیکولر ریاست بنانے کے لیے قانون سازی کرتے ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اسی وقت ممکن ہو گا جب اسلام آباد کے ایوانوں میں اسلام کا راستہ کھولا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں انارکی بڑھتی جا رہی ہے۔ ملک کا کوئی بھی شعبہ ایسا نہیں ہے جس کی سمت درست ہو۔ خواہ وہ مذہبی اور دینی معاملات ہوں یا معاشی و معاشرتی۔ ایسے میں علماء اکرام کی ذمہ داری بڑھ چکی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں