ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باجوڑ دھماکے میں 1 شخص جاں بحق، 1 زخمی

باجوڑ: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ خوڑ میں موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق ایک شدید زخمی ہوا، پولیس ذرائع کے مطابق زخمی کو طبی امداد جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد بھی اکھٹے کرلیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں