ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرین میں لوٹ مار کی کوشش کرنے والے دو ڈاکو گرفتار

  کراچی: ریلوے پولیس نے ہزارہ ایکسپریس میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ریلوے پولیس کے اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی کی نیت سے سوار ہونے والے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جو کہ 12 ڈاؤن ہزارہ ایکسپریس کی بوگی نمبر 11 میں جنگ شاہی اور لانڈھی اسٹیشن کے مقام پر ریلوے پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل تنویر اشرف اور ایس ٹی آئی اعظم کو ٹرین میں چیکنگ کے دوران بیت الخلا کے پاس آتے ہوئے دیکھا تو انھوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق دونوں اہلکاروں نے بہادری سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے انھیں قابو کر کے گرفتار کرلیا جن کی شناخت رضا علی اور منیب حسین کے نام سے کی گئی جبکہ ان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے اور ان کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس حیدر آباد کے متعدد تھانوں میں 14 مقدمات درج ہیں۔

لانڈھی ریلوے پولیس نے گرفتار ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ریلوے کے اعلیٰ حکام نے ریلوے پولیس کے جوانوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے انھیں شاباش دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں