ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ۔ بم حملے کی تیاری میں ہونے والے دہشت گرد غیر فعال بنا دیے گئے

وزیرِداخلہ علی یرلی قایانے اطلاع دی کہ 5 دہشت گرد جو بم حملے کی تیاری کر رہے تھے دیار بکر میں ایک آپریشن کے دوران  بے بس کر دیے  گئے۔

وزیر یرلی قایا  کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق، کہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے تعاون سے کیے گئے آپریشن کے دائرہ کار میں دیارِ بکر میں پکڑے گئے 5 دہشت گردعلیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم  کے کارندے  تھے اور بم دھماکے کی تیاری  کر رہے تھے۔

دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

وزیر یرلی قایا نے آپریشن کرنے والے یونٹوں کو مبارکباد دی اور کہا،  انسانیت سے کوسوں دور ان غداروں کے ساتھ ہم ہر گز رعایت سے کام نہیں لیں گے۔ دہشت گردی کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں