ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب جی 20ممالک میں تیز ترین ترقی کرنیوالی معیشت قرار

نیویارک:عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے سعودی عرب کو تیز ترین ترقی کرنے والی معیشت قرار دیا ہے۔ 

آئی ایم ایف نے جی 20ممالک میں سعودی عرب کی معیشت کو سب سے تیز ترقی کرنے والی معیشت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے تیل کے علاوہ پیداوار میں واضح ترقی کی ہے۔

آئی ایم ایف نے وژن 2030کے اہداف اور مقاصد کی تکمیل کے لیے حکومتی اقدامات کو مستحکم قرار دیا۔

آئی ایم ایف نے خواتین کو بااختیار بنانے اور لیبر مارکیٹ میں خواتین کی حصہ داری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سعودی لیبر مارکیٹ کو بہترین قرار دیا۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں بیروزگاری کی شرح میں تاریخی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ 2023کے دوران تیل کے علاوہ معیشت میں 4.9فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں