ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز شریف نے کینسر کے مرض کو شکست دے دی

  لندن: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کینسر کو شکست دے دی۔

لندن میں نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے بتایا کہ اللہ تعالی کا کرم ہے، تمام ٹیسٹ کلیئر آگئے ہیں، لوگوں کی دعائیں رنگ لائیں،کینسر کا ٹیسٹ بھی منفی آ گیا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار اور دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شہبازشریف 20 اگست کو برطانیہ پہنچے اورکینسر کے کئی ٹیسٹ کروائے، جس کی رپورٹ اب آئی ہے اور ڈاکٹر نے بھی تصدیق کی کہ کینسر ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ گئی۔

لندن میں ڈاکٹر مارٹن کیپلن نے شہبازشریف کی رپورٹس دیکھ کر بتایا کہ انہیں کینسر نہیں رہا۔

سابق وزیراعظم کو سنہ 2000 میں کینسر کی انتہائی نایاب اور خطرناک شکل ’اڈینو کارسینوئڈ‘ کی تشخیص ہوئی تھی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما 2003 میں نیویارک کے سلوین کیٹرنگ اسپتال میں کئی ماہ زیر علاج رہے۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کے لندن کے ایک اور کلینک میں کچھ ٹیسٹ ہونا ہیں جس کے بعد دو ہفتے میں اُن کی وطن واپسی متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں