ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئندہ ہفتے گیس کی قیمت میں 50 فیصد اضافے کا امکان

اسلام آباد: نگراں حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے گیس کی قیمت میں 50 فی صد اضافے کا امکان ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق حکومت نے گیس سیکٹر میں ہونے والے نقصانات کو عوام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں آئندہ ہفتے گیس کی قیمت 50 فی صد بڑھانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق گیس کے سیکٹر میں سالانہ نقصان ساڑھے 3 سو ارب روپے ہے جب کہ گردشی قرضہ مجموعی طور پر 2700 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔گیس سیکٹر کے نقصانات کی عوام پر منتقلی کے بعد گیس کی قیمت میں اضافہ ہو جائے گا۔

سوئی ناردرن کے ٹیرف میں 415 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے 417 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔ اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے حتمی منظوری اور قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔

علاوہ ازیں ایل این جی اور قدرتی گیس کے درآمدی ٹیرف کے فرق کو بھی ختم کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ وزارت توانائی اضافے سے متعلق باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں