ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی عقیدہ ختم نبوت کی محافظ ہے، حافظ محمد ادریس

لاہور: مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عقیدہ ختم نبوت کی محافظ ہے ، اس کی حفاظت کے لیے جان کی قربانی سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ سید مودودی کا کتابچہ فتنۂ قادیانیت ختم نبوت کے موضوع پر حرف آخر ہے۔

حافظ محمد ادریس  نے کہا کہ  اس کے لکھنے پر مولانا مودودیؒ کو 1953ء میں سزائے موت سنائی گئی، آپ نے فرمایا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت پر جان قربان کرنے سے بڑی سعادت کیا ہو سکتی ہے، اس پر انھیں اہل علم نے فاتحِ تخت دار کا خطاب دیا۔ استعماری طاقتوں نے قادیانیت کی صورت میں فتنہ پیدا کیا، جس کی سرکوبی کے لیے اتحاد امت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

 انھوں نے کہا کہ امت کے مسائل دین سے دوری کی وجہ سے ہیں۔ مسلمان اللہ کی طرف پلٹیں گے تو تمام مشکلات حل ہو جائیں گی۔ سنت نبویۖ کی اتباع ہر مسلمان کے لیے دنیاوی و اخروی کامیابی کا زینہ ہے۔ ہمیں اہل بیت و صحابہ کرام کی زندگیوں سے سیکھ کر انسانیت کے لیے بہترین نمونہ پیش کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں