ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سائفر گمشدگی کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محموود قریشی کی سائفر گمشدگی کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ایک بار پھر بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

پی ٹی آئی وکلا درخواست ضمانت پر سماعت کے لئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت پہنچے تو عدالتی عملے نے کہا کہ جج ابو الحسنات ذولقرنین رخصت پر ہیں۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے 11 ستمبر تک ملتوی کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں