ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قلعہ عبداللہ میں فورسز کا آپریشن، 2 ہزار کلو منشیات برآمد، چار ملزمان گرفتار

 کوئٹہ: بلوجستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں فورسز نے کارروائی کر کے 2 ہزار کلو منشیات برآمد کر کے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔

کور کمانڈر بلوچستان کی ہدایات پر پاک فوج، ایف سی بلوچستان، اینٹی نارکوٹکس فورس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات کے خلاف آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آپریشن میں اب تک 2000 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، 3000 کلوگرام کیمیکل/کروڈ ایفیڈرین کو تلف کیا گیا جبکہ 16 نارکوٹکس مینوفیکچرنگ پراسیسنگ مشینیں تباہ، 18 منشیات کے کمپاؤنڈز کو مسمار اور 10 ایکڑ پر منشیات کی کاشت کو بھی ختم کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ آپریشن کے دوران 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ 28 اگست کو کور ہیڈ کوارٹر 12 کور میں ایک اجلاس کے دوران اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر آپریشن کو حتمی شکل دی گئی جبکہ مقامی عمائدین نے بھی اپنے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔

پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یہ آپریشن بلوچستان بالخصوص تعلیمی اداروں کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے کیے جارہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں