ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگران حکومت تمام عالمی معاہدوں  پر عملدرآمد جاری رکھے گی، مرتضی سولنگی

اسلام آباد:نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ نگران حکومت تمام بین الاقوامی معاہدوں کا احترام کرتی ہے اور ان پر عمل درآمد جاری رکھے گی،پچھلی حکومت کے فیصلوں پر بھی قانون کے مطابق عمل درآمد کریں گے تمام بین الاقوامی معاہدوں  پر عملدرآمد جاری رکھے گی۔

مرتضی سولنگی نے کہاکہ   حکومتی اخراجات کم کرنے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے، سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے سمیت اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تین بڑے مقاصد انفارمیشن ٹیکنالوجی، مائننگ اور زراعت پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی اخراجات اور گردشی قرضوں کو کم کرنے، نجکاری کے عمل کو بہتر بنانے اور اسمگلنگ کی روک تھام سمیت دیگر مسائل پر غور ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں