ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

واگنر سربراہ کو پیوٹن نے قتل کروایا، یوکرینی صدر

کیف: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی  نے واگنر سربراہ پریگوژن کی موت کا ذمہ دار روسی صدر کو قرار دے دیا۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ایک تقریر میں کہا کہ گزشتہ ماہ طیارہ حادثہ میں واگنر سربراہ پریگوژن کی موت کے پیچھے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ہاتھ ہے ،  ہم سب کے پاس یہ معلومات ہیں کہ اس کے پیچھے کوئی اور نہیں ہے۔

یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ روسی صدر سیاسی طور پر کمزور ہوچکے ہیں۔اگست کی 23 تاریخ کو ماسکو سے سینٹ پیٹرزبرگ جانے والا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے واگنر گروپ کے سربراہ پریگوژن سمیت 10 فراد ہلاک ہو گئے تھے۔

دو ماہ قبل پریگوژن نے اپنے جنگجوں کے ساتھ ایک مختصر مدت کی بغاوت کی قیادت کرتے ہوئے روس کی اعلی فوجی  کمان کو چیلنج کیا تھا۔

بیلا روس کی ثالثی میں روس سے  ہونے والے معاہدے کے بعد پریگوژن نے بغاوت کو ختم کردیا تھا۔ معاہدے کے بعد پریگوژن کو کسی مجرمانہ مقدمے کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں