ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کو بدنام کرنے کے لئے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں،حارث نواز

کراچی:نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر)حارث نواز نے کہا ہے کہ حکومت کو بدنام کرنے کے لئے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ 

حارث نواز نے بیان میں کہا کہ سندھ میں کسی کے خلاف سیاسی زیادتی کی جا رہی ہے اور نہ ہی صوبے میں کسی سیاستدان کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں صرف نیب اور کریمنل کیسز چل رہے ہیں، سندھ میں کوئی سٹاپ لسٹ پر بھی نہیں اور سندھ میں کسی کے گھر سے کوئی رقم برآمد نہیں ہوئی۔

نگران صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ سندھ میں کسی سیاستدان کے گھر چھاپہ نہیں مارا گیا، ممکن ہے حکومت کو بدنام کرنے کے لئے افواہیں پھیلائی جا رہی ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں