ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈالرز اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ایک کروڑ امریکی ڈالرز برآمد

کوئٹہ،اسلام آباد : کوئٹہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈالر اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایف آئی اے نے ہزارہ ٹاؤن میں مکان پر چھاپا مار کر ایک کروڑ امریکی ڈالرز برآمد کر لیے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نے دوران کارروائی 2 ملزمان آغا اعجاز اور مشتاق خان کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان افغان شہری ہیں۔دریں اثناء ڈالر  ذخیرہ اندوزی کے  خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) حساس ادارے اور  اسٹیٹ بینک نے گرینڈ آپریشن کے لیے کمر کس لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے  والی کمپنیوں اور  افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور حساس اداروں نے ایکسچینج کمپنیوں کا دو سال کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی بھی فہرست بھی تیارکرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور  حساس ادارے نے بینکوں سے لاکر مالکان اور سامان کی تفصیلات بھی جمع کرنا شروع کردی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے اور  اسٹیٹ بینک کو اطلاعات ہیں کہ ڈالرز  بڑی تعداد میں بینک لاکرز میں ذخیرہ ہیں۔

ایف آئی اے ڈالرز  ریکوری آپریشن میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے  بینک لاکرز کو  اسکین کرسکے گی۔ ایف آئی اے اور حساس اداروں کو ڈالرز کریک ڈاؤن سے ڈالرز کی قدر  میں بڑی کمی کا یقین ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں