ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی؛ تیسرٹاؤن میں ایک بیٹی کا بیروزگار باپ پھندے سے جھول گیا

  کراچی: تیسرٹاؤن میں بے روزگاری سےتنگ آکرایک  شخص نے گلے میں  پھندا لگا کر خودکشی کرلی، متوفی ایک بیٹی کا باپ تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے تیسرٹاؤن میرخان گوٹھ گلی نمبر13 کے قریب گھرسے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔

متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعےعباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 45 سالہ مشتاق ولد یوسف مسیح کے نام سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق متوفی شخص ایک بیٹی کا باپ تھا، متوفی کے سالے نے پولیس کو بتایا کہ  مشتاق 6 ماہ سے بے روزگار اور بیمار تھا۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں