ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سمیت صوبہ سندھ میں بجلی چوروں کیخلاف پولیس بھی میدان میں آگئی

  کراچی: سندھ پولیس نے تمام تھانوں میں بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ساؤتھ ، ڈی آئی جی ایسٹ اور ڈی آئی جی ویسٹ کے علاوہ ڈی آئی جی حیدرآباد ،ڈی آئی جی پیر پور خاص ، ڈی آئی جی سکھر، ڈی آئی جی لاڑکانہ ،ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد اور تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو ایک نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ نگراں وزیراعظم اوروفاقی وزرات توانائی کی جانب سے ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں، آئی جی سندھ نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کہ وہ  بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ایریا ہیڈز سے رابطہ میں رہیں گے۔

نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی کہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمے کا اندراج اور گرفتاری پر معاونت فراہم کی جائے گی اوربجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی ہفتہ واررپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کی جائے گی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں