ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن میں پیپلزپارٹی سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا، فضل الرحمان

 اسلام آباد: جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ میں جی ڈی اے، ایم کیو ایم اور ن لیگ سے انتخابی اتحاد ہوسکتا ہے البتہ پیپلزپارٹی سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نوے روز میں انتخابات کیلیے تیار ہیں، اگر الیکشن کمیشن اعلان کرتا ہے تو بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر کو الیکشن کی تاریخ دینے کا آئینی اختیار نہیں، اگر انہوں نے الیکشن کی تاریخ دی تو بدنیتی ہوگی۔

فضل الرحمان نے کہا کہ انتخابی اتحاد کا کوئی امکان نہیں ہے البتہ سندھ میں جی ڈی اے، ایم کیو ایم اور ن لیگ سے اتحاد ہوگا اور اُن سے رابطے بھی جاری ہیں تاہم پیپلزپارٹی سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ پرویز خٹک اور محمود خان ناقابل اعتبار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں