ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جو ہونا تھا ہو گیا اگلے میچز پر فوکس کریں،ذکا اشرف کا قومی کرکٹرز سے ملاقات میں پیغام

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے سری لنکا میں کپتان بابر اعظم سمیت دیگر سینئر کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

چیئرمین ذکا اشرف نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اس لیے حوصلہ نہیں ہارنا،انہوں نے کہا کہ غلطیوں سے سبق سیکھیں اور اگلے میچز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں، جو ہونا تھا ہو گیا اب اگلے میچز پر فوکس کریں۔

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ مجھے آپ سب کھلاڑیوں پر اعتماد ہے، آپ ایشیا کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آپ مسلسل جیتتے آ رہے ہیں اور آئندہ بھی جیتیں گے،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں نے سپورٹ کرنے پر چیئرمین ذکا اشرف کا شکریہ ادا کیا۔

بابر اعظم نے کہا کہ اگلے میچز جیتنے کے لیے سرتوڑ کوشش کریں گے، فائٹ دکھائی دے گی، سو فیصد کھیل پیش کریں گے، ایشیا کپ پر فوکس ہے اور ہم ضرور کامیابی حاصل کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں