ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان کی ’جوان‘ نے 85 سالہ ’دادی‘ کو سینما آنے پر مجبور کردیا

 ممبئی: شاہ رخ خان کی میگا تھرلر ایکشن فلم ’جوان‘ کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا اور ایک 85 سالہ دادی اداکار کی فلم دیکھنے سینما پہنچ گئی۔ 

سوشل میڈیا پر کنگ خان کے ایک مداح نے ایک ویڈیو پوسٹ کی اور اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی 85 سالہ دادی اداکار کی بہت بڑی مداح ہے۔

ویڈیو میں بوڑھی عورت کو یہ بولتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ کنگ خان کی مداح ہے اسی لئے وہ سینما میں فلم دیکھنے آئی ہیں۔

شاہ رخ خان نے مداح کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے ’دادی‘ کا شکریہ ادا کیا ہے اور لکھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ اپنی فلموں سے انہیں مزید ہنساتے رہیں گے۔

میگا تھرلر ’جوان‘ نے بالی وڈ انڈسٹری میں تہلکہ مچایا ہوا ہے اور نئے اعداد وشمار کے مطابق فلم پوری دنیا میں ویک اینڈ کے آخر تک 500 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں