ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈ  آف ڈائریکٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:حکومت نے ملک بھرکی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈ  آف ڈائریکٹرز تبدیل کرنےکا فیصلہ کرلیا ،پاورکمپنیوں میں ٹیکنیکل، اہل اور غیر سیاسی افراد شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے پاور ڈویژن سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تفصیلات مانگ لیں، تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تبدیلی کا فیصلہ رواں ہفتے کرلیا جائے گا۔

 ذرائع سے معلوم ہوا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تبدیلی کا بنیادی مقصد بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کو شفاف اور تقسیم کار کمپنیوں کے معاملات کو بہتر بنانا ہے ، ریکوری اور چوری نہ رکی تو ڈسکوز کے بورڈ أف ڈائریکٹرز تبدیل ہونگے۔

ذرائع کے مطابق  ڈسکوز کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی کارکردگی جانچنے کیلئے وزارت پاور میں فوکل پرسن مقرر، ایک ماہ کے بعد ڈسکوز کی کاردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق ڈسکوز روزانہ اور ماہانہ بنیادوں پر ریکوری اور چوری روکنے کی رپورٹ دیں گی، اگر ڈسکوز نے چوری نہ روکی تو ناقص کارکردگی والے بورڈ أف ڈائریکٹرز تبدیل کر دئیے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں