ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور؛ زمین کے تنازع پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

 پشاور: پشاور: زمین کے تنازع پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریگی کے علاقے میں قوم عیسیٰ خیل اور سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کے مابین زمین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی۔ پولیس کے مطابق دونوں قوموں میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دونوں جانب سے 3 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق علاقے میں بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔

دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک ایل آر ایچ اسپتال میں ایک لاش لائی گئی ہے، جس کی شناخت وقار حسن کے نام سے ہوئی۔ مقتول کا تعلق عیسیٰ خیل قوم سے ہے۔ جاں بحق ہونے والے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں