ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ متوقع

اسلام آباد: عوام ہو جائے ہوشیار ‘ 16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ متوقع ہے ‘ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر ‘ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کا امکان ہے۔

 پیٹرولیم  ڈویژن ذرائع کے مطابق 16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک اور بڑے اضافے کا امکان ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 15 روپے تک اضافہ متوقع ہے۔پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔

 گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت88 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 93 ڈالر تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل 5 ڈالر فی بیرل مہنگا ہو چکا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بلند ہوتی قیمتیں پاکستان میں مہنگائی کے نئے طوفان کے خدشات کو جنم دے رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں