ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن کے عام انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کا اقدام چیلنج

 لاہور:  الیکشن کمیشن کے عام انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کے اقدام کو چیلنج کردیا گیا۔

جوڈیشل ایکٹوزیم پینل نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی درخواست دائر کر دی جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو غیر آئینی قرار دے، آئین کے تحت اسمبلی کی مدت 5 برس ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ملک بھر میں عام انتخابات کی تاریخ پر وزارت قانون وانصاف اور الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو خط میں کہا تھا کہ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن ملک بھر میں بیک وقت 9 نومبر کوانتخابات کرانے کی تجویز دے دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں