ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی پنجاب؛ پاکستانی ناظم الاموراورزائرین کی حضرت مجدد الف ثانیؒ  کے عرس میں شرکت

بھارتی پنجاب  کے ضلع فتح گڑھ  صاحب  کے قصبے سرہند شریف میں حضرت مجدد الف ثانی رحمة اللہ علیہ کے 410 ویں سالانہ عرس  میں 127 پاکستانی زائرین  نے شرکت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور اعزاز خان نے  16 ویں صدی کے عظیم اسلامی سکالر حضرت مجدد الف ثانیؒ کے مزار پر حاضری دی۔

ناظم الامور اور زائرین نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے مزار پر روایتی چادر چڑھائی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی  کے لیے خصوصی دعا کی۔

ناظم الامور نے زائرین کے دورہ میں سہولت فراہم کرنے پر سجادہ نشین خلیفہ سید محمد صادق رضا اور مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے حضرت مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ کی اسلام کیلیے خدمات کو خراج عقیدت  بھی پیش کیا۔

واضح رہے کہ ہر سال پاکستانی زائرین 1974ءکے مذہبی مقامات کے دوروں سے متعلق پاکستان ۔ انڈیا پروٹوکول کے فریم ورک کے تحت حضرت مجدد الف ثانیؒ کے سالانہ عرس مبارک میں شرکت کرتے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں