ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

نیہا راجپوت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر اور نومولود بچے کے ساتھ تصویر شیئر کی ہیں جس کا نام انہوں نے سلمان رافیل تاثیر رکھا ہے۔

شہباز تاثیر نے ماڈل نیہا راجپوت سے ستمبر 2021 میں دوسری شادی کی تھی۔ دونوں کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش اپریل 2022 میں ہوئی تھی۔

اس سے قبل شہباز تاثیر معروف فیشن ڈیزائنر ماہین غنی سے 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ جوڑے کے ہاں جنوری 2017 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں