ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اوکاڑہ میں 14 سالہ لڑکے نے باپ کے قاتل کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اوکاڑہ: تھانہ سٹی دیپالپور میں چودہ سالہ بچے نے والد کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ایک شخص کو موت کی گھاٹ اتار کر دوسرے کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے علاقے تھانہ سٹی دیپالپور میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد مقامی افراد نے فائرنگ کرنے والے شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، جس نے ابتدائی تفتیش میں بیان دیا کہ اُس نے اپنے والد کے قتل کا بدلہ لیا کیونکہ مقتول نے والد کو قتل کیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم اور مقتول ایک ہی علاقے منڈی احمد آباد سے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں