ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: طیارہ رن وے پر پھسلن کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا

نئی دہلی کے ممبئی ایئرپورٹ میں لینڈنگ کے دوران ایک مسافر بردار طیارہ پھسلن کے باعث رن وے سے اتر کر حادثے کا شکار ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریئل اسٹیٹ ادارے کی زیر ملکیت کینیڈا کی فضائی کمپنی کے بزنس کلاس نجی طیارے میں 5مسافر اور عملے کے 3ارکان موجود تھے جو آندھرا پردیش سے ممبئی پہنچا تھا۔

ممبئی ایئرپورٹ کے رن وے پر بارش کے باعث پھسلن تھی جس کے باعث طیارہ لینڈنگ کے بعد سنبھل نہ پایا اور180ڈگری کے زاویے پر گھوم کر رن وے سے اتر گیا۔

طیارے کا اگلا حصہ زمین سے ٹکرانے کے بعد آدھا حصہ تباہ ہوگیا، دونوں پائلٹس شدید زخمی ہوگئے تھے جب کہ مسافروں کو بھی معمولی چوٹیں آئیں جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ طیارہ مکمل طور تباہ ہوگیا۔

رن وے کو بند کرنے کے بعد تمام پروازوں کو گوا اور احمد آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔

ایوی ایشن نے مزید بتایا کہ ہوائی اڈے پر روزانہ ایک رن وے استعمال ہوتا ہے اس لیے پروازوں کو دوسرے شہروں کی طرف موڑنا پڑا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں