ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام عالمی فورمز پر کشمیری عوام کی بھرپور آواز اٹھائیں گے، مشعال ملک

اسلام آباد: انسانی حقوق اور خواتین کو با اختیار بنانے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک نے تمام عالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز بھرپور طریقے سے اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مشعال حسین ملک  نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں ایک لاکھ سے زائد فوجی تعینات کرنے کے باوجود بھارت کشمیریوں کی آواز دبانے میں بری طر ح ناکام ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں کوئی بھی محفوظ نہیں ،خواتین کی بے حرمتی ، نوجوانوں پر تشدد اور بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں معمول کی بات ہیں۔

مشعال ملک نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی آواز بنیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں