وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ خطے میں ترکیہ کے بغیر توانائی و مواصلاتی راہداری موثر اور فعال بنانے میں ناکامی ہوگی۔
وزیر خارجہ نے استنبول کے خلیج کنونشن سینٹر میں منعقدہ دسویں عالمی ترک بزنس کونسل سے خطاب میں یہ بات کہی ۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں ترکیہ کے بغیر توانائی و مواصلاتی راہداری کا قیام غیر موثر ہوگا،امید ہے کہ مشرق وسطی میں خوش حالی اور استحکام پر مبنی ترقیاتی منصوبے پر جلد ہی عمل درآمد کیا جائے گا۔