ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنا کر 2 کروڑ روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا

ننکانہ : ڈکیتی کی بڑی واردات ، نامعلوم مسلح ڈاکو فوڈز فیکٹری کے سیکیورٹی گارڈز کو یرغمال بناکر2کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،بجلی کی تاریں، نقدی اور پرائزبانڈز وغیرہ لوٹ کر لے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات گیارہ مسلح ڈاکودیوار پھلانگ کرواربرٹن روڈ پر واقع فوڈز فیکٹری میں داخل ہوگئے ڈاکوئوں نے وہاں سوئے ہوئے طاہر محمود اوراخلاق احمد  کے علاوہ تین سیکیورٹی گارڈزمنیر احمد ، اعجازاحمد اورقیصر کو گن پوائنٹ پرکلرک کے کمرے میں بند کردیا۔

 سیف الماریوں سے8لاکھ روپے مالیت کے 4تولے طلائی زیورات ، 8لاکھ روپے کی نقدی ، 3لاکھ روپے مالیت کے انعامی بانڈز، دوموبائل فونز ، لیپ ٹاپ ، ڈی وی آر ،موٹر سائیکل نمبرLEV-19-881اورایک کروڑ 50ہزار روپے مالیت کی کاپر وائر اور مختلف بنکوں کی دستخط شدہ چیک بکیں بھی لوٹ کر لے گئے۔

 مبینہ طور پر ڈاکو پانچ گھنٹے تک فیکٹری میں موجودرہے اور وہاں سکون سے کھاتے پیتے رہے پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب نے محمد شفیق کی مدعیت میںمقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں