ترک ادارہ برائے انسداد ہنگامی حالات کے صدر اوکائے میمش نے بتایا کہ لیبیا میں سیلا ب کی آفت کے بعد ترک بحریہ نے دو بحری جہاز ،550 کا عمل اور چار ہزار ٹن امدادی سامان روانہ کیا ہے۔
اوکائے میمش نے بتایا کہ تیسرا امدادی بحری جہاز بھی جلد ہی روانہ ہوگا۔
دوسری جانب امور صحت سے متعلقہ قومی طبی ٹیم نے بھی درنہ میں زخمیوں کا علاج جاری رکھا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ دس ستمبر کو مشرقی لیبیا سےٹکرانے والے سمندری طوفان ڈینیَل کے نتیجے میں بن غازی، بیضا، مرج،سوسہ اور درنہ نامی شہروں میں سیلاب آ گیا تھا۔
لیبیائی قومی اتحادی کونسل کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس آفت کے نتیجے میں چھ ہزار افراد ہلاک اور ہزاروں لا پتہ ہو چکے ہیں۔