ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگران حکومت کا کام الیکشن کمیشن کو سہولت اور مدد فراہم کرنا ہے، مرتضی سولنگی

اسلام آباد:نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ  آئین کے تحت  الیکشن کے انعقاد کا اختیار الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس ہے، نگران حکومت کا کام الیکشن کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کو سہولت اور مدد فراہم کرنا ہے۔

مرتضی سولنگی نے کہاکہ  مردم شماری کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن اپنے کام میں مصروف عمل ہے، الیکشن کمیشن نے 30 نومبر تک حلقہ بندیاں مکمل کرنے کا کہا ہے، ہمیں اس آئینی ادارے پر اعتماد کرنا چاہئے،امید ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان حلقہ بندیاں مکمل کرنے کے بعد الیکشن کا شیڈول جاری کرے گا،الیکشن ایکٹ بہت واضح ہے۔

انھوں نے کہا کہ  الیکشن کی مہم کے لئے تمام جماعتوں کو 54 دن فراہم کئے جائیں گے، ہم آئین اور قانون کے ساتھ کھڑے ہیں، قانونی ماہرین کی رائے ہے کہ الیکشن کمیشن ہی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا، ہم اس کا انتظار کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں