ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سمیت سندھ میں 18 سے 20 ستمبر تک بارش کا امکان

کراچی  سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 18 سے 20 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق ہفتے کی شام سے مون سون  ہواؤں کا سلسلہ مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے زیر اثر کراچی ڈویژن میں 20 ستمبر تک وقفے وقفے سے گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

آج سندھ کے ضلع جامشورو، ٹھٹہ ، عمر کوٹ ، تھر پارکر اور سانگھڑ میں ہلکی بارش جبکہ کل سے 19 ستمبر کے دوران خیرپور، بدین ، سجاول سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آج اور کل کراچی میں مطلع صاف اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ اتوار کو شہر کا موسم گرم اورمرطوب ہوسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں