ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیا کپ: بھارت کو بنگلادیش کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست

کولمبو: ایشیاکپ میں بھارت کو بنگلادیش کے ہاتھوں 6 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں 266 رنز کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 259 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے شبھمن گل 121 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اکشر پٹیل 42، سوریا کمار یادو 26 اور کے ایل راہول 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بنگلا دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3، تنظیم حسن اور مہدی حسن نے 2، 2 جبکہ شکیب الحسن اور مہدی حسن میراز نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بنگلادیش نے بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے۔ بنگلا دیش کی جانب سے کپتان شکیب الحسن 80 جبکہ توحید ہردوئے 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نسم احمد 44 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

مہدی حسن اور تنظیم حسن شکیب 29 اور 14 رنز بالترتیب بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے شاردل ٹھاکر نے 3، محمد شامی نے 2 جبکہ پراسد کرشنا، اکشر پٹیل اور روندر جڈیجا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں