ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیا کپ:دفاعی چیمپئن سری لنکا کو بد ترین شکست ،بھارت نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

کولمبو: ایشیا کپ ون ڈے 2023ء کے فائنل میچ میں بھارتی پیسر بولر سراج نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کر کے بھارت کو ٹائٹل جتوانے میں کامیاب رہا ،دفاعی چیمپئن سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کربھارت نے  ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں بھاتی پیسر نے ایک اوور میں چار وکٹیں لینے کا عمدہ کارنامہ انجام دیا جو کہ ایشیا کپ فائنل کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

سری لنکا نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا ہوگا کہ بھارتی کے محمد سراج ان کے ساتھ فائنل میں اتنا ظالمانہ سلوک کریں گے کہ پیسر کے آگے سری لنکن ٹاپ آر ڈر ریت کی دیوار ثابت ہوگا۔

اتوار کو بھارت نے ایشیا کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل غلط ثابت ہوا۔

ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا ٹیم کی بھارت کیخلاف 13 اووز کی بنہ پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 40 رنز بنا لیے گئے ہیں۔

کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جبکہ بھارتی بالرز نے سری لنکن بلے بازوں کو سوچنے تک کا موقع فراہم نہ کیا، سری لنکا کے کپتان سمیت 4 بیٹرز شوروات میں ہی آؤٹ ہوئے جبکہ کوشل مینڈس 5، پاتھم نسانکا 2 اور دھننجایا ڈی سلوا 4 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 5 جبکہ جسپریت بمراہ نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی ایونٹ کے فائنل میں بھارت کیخلاف بڑا اسکور کرکے میچ میں کامیابی سمجھیں۔

اس موقع پربھارتی کپتان روہت شرما کا کہ ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ واشنگٹن سندر کو اکشر پٹیل کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

بھارت کے بولر بمراہ نے پہلے اوور کی تیسری بول میں ایک رنز کی بنہ پر سری لنکن ٹیم کے بلے باز کوشال پریرا کو آؤٹ کر لیا ہے۔

کولمبو میں کھیلا جارہا ہے میچ جہاں آج بھی بارش کی پیشگوئی ہے، اگر بارش ہوئی تو بقیہ میچ کل یعنی پیر کو ریزرو ڈے پر ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں