ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا کے لیڈر وطن واپسی کے لئے روس سے روانہ ہو گئے

شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن دورہ روس کے دوران پریمورسکی  میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

روس کی خبر رساں ایجنسی ‘ریا’ کے مطابق کِم نے پریمورسکی  میں ملاقاتوں کے دوران جزیرہ رسکی  کی روس مشرق بعید وفاقی یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہیں یونیورسٹی کے اہداف اور جزیرہ رسکی کی  ترقی سے متعلقہ موضوعات  کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

کِم نے یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم 43 شمالی کوریئن طالبعلموں کے ساتھ ملاقات کی ، ان کے ساتھ بات چیت کی اور تصویر اتروائی۔

بعد ازاں کِم نے "مشرق بعید کی گلیاں” نامی نمائش کا دورہ کیا اور پریمورسکی کی کمپنیوں کی تیار کردہ  اور یوکرین بھیجی جانے والی مصنوعات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

نمائش کی سیر کے دوران پریمورسکی کے گورنر’ اولیگ کوژیم یاکو’ نے کِم کو ایک حربی جیکٹ اور 6 کنٹرول سسٹموں والا ڈرون تحفتاً پیش کیا۔

پریمورسکی میں مصروفیات مکمل ہونے کے بعد شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن اپنی خصوصی بکتر بند ٹرین کے ذریعے واپسی کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کِم منگل کے دن روس پہنچے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں