ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرنسی کی غیر قانونی ایکس چینج میں ملوث سیکڑوں ملزمان گرفتار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قانون نافذکرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاعات پر مختلف کارروائیوں کے دوران کرنسی کی غیر قانونی ایکس چینج میں ملوث سیکڑوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کرنسی کی غیر قانونی ایکس چینج میں ملوث عناصر کے خلاف 303 چھاپے مارے گئے، کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 416 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ ملزمان سے 3 ارب 54 کروڑ مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی جبکہ متعدد دکانیں اور دفاتر سیل کردی گئی۔

 برآمد کی گئی رقوم میں 3 ارب 16 کروڑ پاکستانی روپے اور 5 لاکھ سے زائد مالیت کے ڈالرز شامل ہیں جبکہ 23 کروڑ کروڑ 71 لاکھ روپے مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئیں۔  حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف کاروبار کی آڑ میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں