ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ پاکستان میں تشدد سے پاک معتبر انتخابات کی حمایت جاری رکھے گا،الزبتھ ہورسٹ

اقوام متحدہ: امریکی نائب وزیر خارجہ الزبتھ ہورسٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان میں ایسے معتبر انتخابات کی حمایت جاری رکھے گا جو تشدد سے پاک ہوں اور لوگوں کو یہ فیصلہ کرنے کی اجازت دیں کہ ان پر کون حکمرانی کرے ۔

ون یو این پلازہ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان پر بھی زور دیا کہ وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تجویز کردہ اصلاحات پر عمل درآمد جاری رکھے کیونکہ یہی اس کی بیمار معیشت کو مستحکم کرنے کا واحد راستہ ہے۔

الز بتھ ہورسٹ، سفیر رابن رافیل، محکمہ خارجہ کے ایک سابق اہلکار، اور دیگر اسکالرز نے امریکہ پاکستان تعلقات” کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ جمہوریت کے ستونوں کی تلاش ہے ،ہم پاکستانی عوام کی حمایت کرتے ہیں جو اپنی اگلی حکومت منتخب کرنے کا حق رکھتے ہیں ۔

https://x.com/State_SCA/status/1701711176353059319?s=20

افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہا  کہ افغانستان سے امریکی افواج کی روانگی نے امریکہ کو پاکستان کے ساتھ تعلقات کو “دوطرفہ تعلقات” کے طور پر دیکھنے کی اجازت دی، اس تعلقات میں اقتصادی سلامتی اور سیاسی صورتحال جیسے اہم پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے اس تعلق کے سیاسی پہلو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کی جمہوریت کا حامی ہے لیکن وہ کسی خاص شخص یا جماعت کی حمایت نہیں کرتا، سفیر (ڈونلڈ) بلوم نے یہ پیغام تمام اداروں اور تمام فریقوں تک پہنچایا ہے اور میں نے بھی یہی پیغام دیا ہے۔

اسلام آباد میں امریکی سفیر مسٹر بلوم نے حال ہی میں پاکستانی حکام، سیاسی رہنماؤں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اراکین کے ساتھ ملاقاتوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں