ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رانی پور، بچی فاطمہ کے قتل کیس کا تفتیشی افسر تبدیل

رانی پورمیں گھر میں کام کاج کرنے والی بچی فاطمہ کی ہلاکت کی تحقیقات کے دوران تفتیشی افسر تبدیل کردیا گیا۔

بچی فاطمہ قتل کیس میں ڈی ایس پی صفی اللہ سولنگی نئے تفتیشی افسر تعینات کیے گئے ہیں،گزشتہ سماعت پرعدالت نے سابق تفتیشی افسر بچل قاضی پر عدم اطمینان کیا تھا،12ستمبر کو سندھ کے نگراں وزیر قانون عمر سومرو نے بھی کیس کی تحقیقات پر سنگین تحفظات ظاہر کیے تھے،

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اب تک ملزمان کا موبائل فون ان لاک نہیں کرسکی،ایک بچی جس کے سر سے پاوں تک جنسی زیادتی کے نشانات تھے، ڈاکٹر نے اسے پیٹ کا معمولی مسئلہ بتایا۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ملزمان کے ساتھ ملی بھگت واضح ہے، محکمہ صحت کے افسران سے بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں