ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان سے کتنی بار ملاقاتیں کیں؟ اداکارہ میرا نے بتادیا

 لاہور: اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ بھارت میں شاہ رخ خان سمیت دیگر بالی ووڈ اسٹارز سے ملاقاتیں کیں۔

ایک چینل کو انٹرویو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان سے 4 مرتبہ ملاقاتیں ہوئیں۔ ہر ملاقات بہت اچھی رہی وہ ایک شاندار آدمی ہیں۔

میرا کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ خان سے ایک ملاقات اداکار ابھیشک بچن کی سالگرہ پر اور دوسری ملاقات دلیپ کمار صاحب کے گھر کھانے کی دعوت پر ہوئی۔ شاہ رخ سے دبئی میں بھی ملاقات ہوئی اور ہر بار ان سے ملاقات کا تجربہ بہت ہی اچھا رہا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں سونامی کے متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے بھارت گئی تھی۔ اداکار سنجے دت نے خود فون کرکے شوز کرنے کو کہا۔ دلیپ کمار صاحب نے گھر پر دعوت کی اور مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں