لاہور:پاکستان ریلویز کا عید میلادالنبی کی مناسبت سے اسپیشل میلاد ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق میلاد اسپیشل ٹرین کل بروز 19 ستمبر کو کراچی سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گی ، میلاد اسپیشل ٹرین کراچی سے براستہ لودھراں ،فیصل آباد، ولالا موسی 20 ستمبر کو راولپنڈی پہنچے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے کی جناب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔