ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور؛ سسرالیوں نے بہو کو تیل چھڑک کر آگ لگادی

لاہور: سسرالیوں نے گھریلو جھگڑے پر 23 سالہ فائزہ کو تیل چھڑک کر آگ لگادی، پولیس نے شوہر اور ساس کو گرفتار کرلیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق اچھرہ کے علاقے ریڑھی والا چوک میں سسرالیوں نے گھریلو جھگڑے پر 23 سالہ فائزہ کو تیل چھڑک کر آگ لگادی، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن  ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے بتایا کہ اچھرہ پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خاوند اور ساس کو گرفتار کرلیا  ہے۔

عمارہ شیرازی کے مطابق خاوند اسد اور ساس عظمٰی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے اسپتال جاکر متاثرہ خاتون کی عیادت بھی کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں