ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیبیا: سیلاب سے تباہ عمارت کے ملبے تلے دبے رہنے والی 2بچیوں کو زندہ نکال لیا گیا

طرابلس: لیبیا میں سیلاب سے متاثرہ ساحلی شہر درنہ میں ایک ہفتہ ملبے تلے دبے رہنے والی 2بچیوں کو زندہ نکال لیا گیا ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کی ہلال احمر ٹیم نے اعلان کیا کہ امدادی کارکنوں کو دو لڑکیاں زندہ ملی ہیں جنہیں ملبے تلے کئی دن گزارنے کے بعد معجزانہ طور پر بچا لیا گیا۔

یہ لڑکیاں ایک ایسے وقت میں ملبے سے نکالی گئیں جب امدادی سرگرمیاں اور لاپتہ افراد کی تلاش کی کوششیں بین الاقوامی تعاون سے جاری ہیں۔

ہلال احمر نے درنہ شہر میں سیلاب سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دب جانے والی ان دو لڑکیوں کو زندہ نکالنے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ یاد رہے کہ اس خوفناک طوفان میں درنہ شہر میں ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں