ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عدالتی کارروائی کی براہ راست نشریات

 اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور ملک کی تاریخ میں پہلی بار عدالتی کارروائی براہ راست نشر کی گئی۔

‏سپریم کورٹ کی فل کورٹ میٹنگ ہوئی جس میں عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

اس فیصلے کی روشنی میں کمرہ نمبر ایک میں 5 کیمرے لگا دیے گئے جن کے ذریعے پی ٹی وی پر پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت براہ راست دکھائی گئی۔

چار کیمروں کا رخ بنچ کی جانب اور پانچویں کیمرے کا روسٹرم کی جانب رکھا گیا۔ کمرہ عدالت نمبر 1 میں وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی اور تمام نشستیں فل ہوگئیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے براہ راست کوریج میں خلل سے بچنے کےلیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں