ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی اداکار کی بیٹی گھر میں مردہ پائی گئیں

 ممبئی: بھارت کے اداکار اور میوزک ڈائرکٹر وجے اینٹونی کی بیٹی گھر میں مردہ پائی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار وجے انٹونی کی بیٹی میرا نے مبینہ طور پر خود کشی۔ میرا کی لاش ان کے چنائی میں واقع گھر میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔

اداکار وجے انٹونی کی بیٹی پرائیوٹ اسکول میں  12 کلاس کی طالبہ تھی اور کچھ عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔  وجے انٹونی اور ان کی اہلیہ فاطمہ کی میرا سمیت 2 بچیاں تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں