ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رنبیر کپور کی میگا تھرلرفلم ’انیمل‘ کا ٹیزر کب ریلیز ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کی میگا تھرلر فلم ’انیمل‘ کا ٹیزر اداکار کی سالگرہ کے موقع پر 28 ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔ 

’انیمل‘ کے ساتھ انڈین فلم انڈسٹری کے دو بڑے فنکار رنبیر کپور اور ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا دھماکے دار انداز میں انٹری دینے کو تیار ہیں۔

فلم کو بھوشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ’انیمل‘ کی کاسٹ میں انیل کپور، راشمیکا مندانا، بوبی دیول اور ٹرپٹی دمری بھی شامل ہیں۔

انسٹاگرام پر فلم میکرز کی طرف سے اداکار کا نیا پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں رنیبر کپور ایک نئے اوتار کے ساتھ نظر آتے ہیں۔

فلم ’انیمل‘ یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں