ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیرقانونی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث کمپنی کے ملازمین گرفتار

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے )نے جہلم میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث کمپنی کے ملازمین کو کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی سمیت گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے خفیہ اطلاع پر جہلم میں کارروائی کی اور پاپولر ایکسچینج ایچ اینڈ ایچ کمپنی کے شاندار چوک میں واقع آفس سے 4 کروڑ 70 لاکھ مالیت کی ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد کی جس میں امریکی ڈالر ، برطانوی پانڈ ، اماراتی درہم اور دیگر ممالک کی کرنسی شامل ہے۔

برانچ سے بغیر ریکارڈ کے کیپٹل سے زیادہ کرنسی برآمد بھی ہوئی جسے قبضہ میں لے لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کرنسی کی غیرقانونی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی میں ملوث کمپنیز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں