ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کروڑوں ڈالرز مالیت کا امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ لاپتا

کیرولائنا:امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں ایف 35 لڑاکا طیارہ لاپتا ہوگیا۔

فوجی حکام کے مطابق جنوبی کیرولائنا کے شہر چارلسٹن کے قریب اتوار کو لاپتا ہوا۔حکام نے بتایاکہ دوران پروازپائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا جب کہ پائلٹ کو اسپتال پہنچادیاگیا اور اس کی حالت بہتر ہے۔

طیارے کو آٹو پائلٹ موڈ میں چھوڑا گیا تھا۔ آٹوپائلٹ موڈ میں ہونے سے طیارے کے فضا میں ہونے کے امکانات ہیں۔امریکی حکام نے شہریوں سے طیارہ تلاش کرنے میں مدد کی درخواست کی ہے۔

اُدھر امریکی فیڈرل ایوی ایشن نے معاملے پرکوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی امریکی فوجی حکام نے پائلٹ کے طیارہ چھوڑنے کی وجہ بتائی ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گمشدہ طیارے کی مالیت 8 کروڑ امریکی ڈالرز ہے اور امریکی فوج کی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں نے بھی طیارے کی تلاش شروع کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں